یورپ کا حیران کن ملک، ایئرپورٹ ہے نہ ہی ٹرین پھر بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز

یورپ کا چھوٹا مگر پرکشش ملک انڈوراجس کی سرحدیں اسپین اور فرانس سے جڑی ہوئی ہیں، اپنے منفرد جغرافیہ اور خوبصورتی کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انڈورا میں نہ ایئرپورٹ ہے اور نہ ہی کوئی ریلوے ٹریک، یہاں صرف سڑک کے ذریعے ہی داخل ہوا جا سکتا ہے۔

انڈورا لا ویلا دنیا کا بلند ترین دارالحکومت اپنی قدیم عمارات خوبصورت وادیوں اورسرسبز پہاڑوں کے باعث سیاحوں کا خواب بن چکا ہے۔

خریداری کے شوقین افراد کے لیے ٹیکس فری مراکزجبکہ قدرتی مناظر کے دلدادہ افراد کے لیے برف پوش پہاڑاور اسکیئنگ کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی ملک بیلا روس میں 10 ہزار پاکستانیوں کیلئے جابز کیلئے معاہدہ طے پاگیا

انڈورا کا پرامن ماحول، محفوظ شہراورتاریخی ورثہ اسے یورپ کے دلکش ترین سیاحتی مقامات میں شمارکرتا ہے۔

انڈوراکو1278 میں بسایا گیا تھا۔ بادشاہ کا کردار دو شہزادے مل کر ادا کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک فرانسیسی جمہوریہ کا صدر اور دوسرا ارگل کا بشپ ہے۔

یہ ملک اپنی سیاحت کی صنعت کی وجہ سے ملک خوشحال ہے۔ یہاں سالانہ ایک کروڑ سے زیادہ سیاح آتے ہیں اور یہاں کوئی ٹیکس نہیں لیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ،پاسپورٹ،اپنا جھنڈا، کرنسی،یورپ میں نیا ملک قائم، 20 سالہ نوجوان صدر بن گیا

اگرچہ یہ یورپی یونین کا حصہ نہیں تاہم یورو بطور کرنسی استعمال ہوتا ہے۔یہاںاوسط زندگی 82 سال مانی جاتی ہے جو دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔

Scroll to Top