(کشمیر ڈیجیٹل)متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ جاری کر دیا گیا۔
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی مشترکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، جب کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظہبی اور دبئی میں شیڈول ہے۔
اسکواڈ کا اعلان سلیکٹر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کیا۔
سلمان علی آغا کو بدستور قومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ اسکواڈ میں شامل دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صائم ایوب، خوشدل شاہ اور حسین طلعت شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: K2 سر کرنے کے بعد جاں بحق چینی کوہ پیما کی لاش برآمد
اس کے علاوہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔