(کشمیر ڈیجیٹل)تحریک کشمیر برطانیہ کی کال پر برطانیہ کے مختلف شہروں میں بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر یومِ سیاہ کے طور پر احتجاجی مظاہرے اور اجتماعات منعقد کیے گئے۔
برمنگھم میں احتجاج کی قیادت راجہ قمر عباس اور چوہدری اکرام الحق نے کی، جب کہ لوٹن سنٹرل میں مظاہرے کی قیادت چوہدری محمد شفاعیت پوٹھی اور چوہدری محمد قربان نے کی۔ اسی طرح لوٹن اوک روڈ میں ہونے والی ریلی کی قیادت فرخ مراد قریشی اور ساجد ملک نے کی۔ مظاہرین نے بھارت کے کشمیر پر فوجی قبضے کے خلاف پلے کارڈز اٹھائے اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
مظاہروں میں محمد غالب صدر تحریک کشمیر یورپ، سابق میئر لوٹن ریاض بٹ، پروفیسر ممتاز بٹ، چوہدری محمد شریف، ڈاکٹر پروفیسر افتخار بٹ، مولانا ظفر اللہ شاہ، اقدس مغل، حافظ محمد ادریس، چوہدری اللہ دتہ، جاوید اعوان ملک، طلعت بصیر، محمد عتیق اور اشتیاق چوہدری سمیت دیگر شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ جب تک بھارت کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حقِ خود ارادیت نہیں دیتا اور اپنی فوجیں کشمیر سے نہیں ہٹاتا، تب تک کشمیری بھارت کے یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں سے 189 افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری!
دوسری جانب مفتی فضل احمد قادری، مفتی عبدالمجید ندیم اور دیگر علما کرام نے جمعہ کے خطبات میں بھارت کے مظالم کی شدید مذمت کی اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے پر زور دیا۔ علما نے کشمیر اور فلسطین کے شہدا کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔