نیدر لینڈ دنیا کا پہلا ملک جہاں سڑکوں پر ایک بھی آوارہ کتا نہیں نظر آئے گا!

(کشمیر ڈیجیٹل) دنیا کا پہلا آوارہ کتوں سے پاک ملک نیدر لینڈ بن گیا ہے، جہاں حکومت اور عوام نے مشترکہ اقدامات کے ذریعے آوارہ کتوں کا خاتمہ ممکن بنایا۔

نیدر لینڈ میں ریبیز کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کو سنجیدگی سے لیا۔ اس مقصد کے لیے سب سے پہلے عوام میں شعور اجاگر کیا گیا کیونکہ اس ملک میں کتے خوشحالی کی علامت سمجھے جاتے تھے اور امیر لوگ انہیں گھروں میں پالتے تھے۔ انیسویں صدی میں کتے کے کاٹے کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد کچھ لوگوں نے اپنے پالتو کتوں کو سڑکوں پر چھوڑنا یا مارنا شروع کر دیا، تاہم حکومت نے انہیں جانوروں کے لیے ظالمانہ اقدامات سے روک کر شیلٹر ہومز سے گود لینے کی ترغیب دی۔

نیدر لینڈ کی حکومت نے آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے نس بندی کی پالیسی بھی نافذ کی، جس سے ان کی آبادی میں اضافہ رک گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پالتو کتوں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی اور لوگوں کو پالتو جانور کے طور پر گود لینے کی ترغیب دی گئی۔ نتیجتاً، آج نیدر لینڈ میں ہر گھر میں کتا موجود ہے مگر سڑکوں پر آوارہ کتوں کا نام و نشان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

یہ مہم حکومت اور عوام کے اشتراک کی بدولت کامیاب ہوئی اور نیدر لینڈ دنیا کا پہلا ایسا ملک بن گیا جہاں آوارہ کتوں کی کوئی آبادی نہیں۔

Scroll to Top