یواے ای (کشمیر ڈیجیٹل)متحدہ عرب امارت کے شہر عجمان میں الیکٹرک اسکوٹرچلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے عجمان کی سڑکوں پر الیکٹرک اسکوٹر چلانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی سڑکوں (public street) پر ہر قسم کے الیکٹرک اسکوٹر کا استعمال ممنوع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گزشتہ ماہ انتظامیہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جس میں الیکٹرک اسکوٹر اور الیکٹرک سائیکل سواروں کو قانون پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
حویلی، طوفانی بارشیں، پول سیلاب میں بہہ گئے، بجلی کا نظام درہم برہم،شہری متاثر