اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)شاہد آفریدی سمیت مختلف کھلاڑیوں کو اگلے سال 23 مارچ کو اعلیٰ ترین قومی اعزازات سے نوازا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی سمیت دیگر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے اعلیٰ ترین قومی اعزازت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہر سال یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں کے ساتھ کھیلوں کے لئے اعلیٰ ترین قومی اعزازت پانے والی فہرست بھی جاری کی جاتی ہے، جس کے مطابق شا ہد آفریدی کو اس بار ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
جشن آزادی مبارک، قومی کرکٹرز کے خصوصی پیغامات
شا ہد آفریدی کے علاوہ سابق خاتون کرکٹر ثنا میر، کوہ پیما شہروز کاشف، ملک محمد عطا (مرحوم) گھڑ سواراور ڈسکس تھرو میں حیدر علی کو بھی ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔
شوٹنگ میں محسن نواز، اسکواش میں حمزہ خان اور ٹینس میں رشید ملک کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔کراٹے میں شاہ زیب رنداور کبڈی میں محمد سجاد کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی، طوفانی بارشیں، پول سیلاب میں بہہ گئے، بجلی کا نظام درہم برہم،شہری متاثر