راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں ریڈمی 15 فائیو جی کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے، رواں ہفتے کی موبائل فونز کی رینکنگ میں دوسری اور تیسری پوزیشن میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کی طرح اس ہفتے بھی ریڈمی 15 فائیو جی پہلے، سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر رہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 17 فائیو جی چوتھے، ایپل آئی فون 16 پرو میکس پانچویں اور شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی چھٹے نمبر پر ہیں۔سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں اور شیاؤمی ریڈمی نوٹ 14 پرو فائیو جی آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 نویں اور 10 ویں پوزیشن پر شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو موجود ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایپل آئی فون 16 پرو میکس چوتھے اور شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی پانچویں نمبر پر تھا۔
سام سنگ گلیکسی اے 36 چھٹے اور شیاؤمی ریڈمی 15 (نئی انٹری) ساتویں نمبرپر، شیاؤمی ریڈمی نوٹ 14 پرو فائیو جی آٹھویں، ریئل می 15 پرو فائیو جی (نئی انٹری) نویں اور 10 ویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7 ون پلس نورڈ سی ای 5 فائیو جی (نئی انٹری) موجود تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ




