(کشمیر ڈیجیٹل) خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے بینظیر ہنرمند پروگرام نے شاندار موقع فراہم کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت خواتین کو مختلف ہنر کی مفت تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی، جس کا دورانیہ تین سے چھ ماہ ہوگا۔
پروگرام میں شامل خواتین کو دوران تربیت ماہانہ وظیفہ، گریجویشن بونس، ٹریننگ کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ اور متعلقہ شعبے میں روزگار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ تربیت صنعتی ضروریات اور عالمی معیار کے مطابق شعبہ جات جیسے ہوٹل مینجمنٹ، آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل اسکلز، ہیلتھ، کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز اور فیشن اینڈ ٹیکسٹائل میں دی جائے گی۔
بینظیر ہنرمند پروگرام میں اندراج صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین یا ان کے خاندان کے افراد ہی کرا سکتے ہیں، اور ایک خاندان سے صرف ایک فرد اس پروگرام میں شامل ہو سکتا ہے۔ رجسٹریشن کے بعد بی آئی ایس پی سے ملنے والی مالی امداد اور دیگر فوائد بدستور جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈائی کی یومِ آزادی آفر: ہائبرڈ گاڑیاں آسان اقساط اور خصوصی سہولتوں کے ساتھ حاصل کریں
یہ پروگرام خواتین کے لیے ملازمت کے ساتھ ساتھ خودمختاری، اعتماد اور کامیابی کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔




