مری (کشمیر ڈیجیٹل) یوم آزادی پاکستان کی آمد آمد،مری میں یومِ آزادی کے موقع پر ہجوم اور بد نظمی سے بچنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے 12 سے 14 اگست تک تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کردیا ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان دنوں مری کی مال روڈ پر صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور مقدمات بھی درج ہو سکتے ہیں۔
انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نو مئی کے 2 مقدمات میں شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو10،10سال قید کی سزائیں




