(کشمیر ڈیجیٹل) بھارت میں مودی حکومت کے خلاف کانگریس کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کے دوران اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور ان کی بہن پریانکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
بھارت کی بانی جماعت کانگریس اور دیگر حزب اختلاف رہنماؤں نے دہلی میں مبینہ حکومتی بدعنوانی کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 1500 روپے انعامی بانڈ: اگلا ڈرا 15 اگست کو ہو گا، انعامات کی تفصیل جاری
گرفتاری سے قبل راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ مودی سرکار طاقت کے زور پر مخالفین کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔




