(کشمیر ڈیجیٹل) ڈسٹرکٹ باغ میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے پاک فوج کے تعاون سے ایک یادگار سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں سے سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ یہ ریلی باغ سے شروع ہو کر تولی پیر تک مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گئی۔
یہ ایونٹ جشنِ آزادی کے سلسلے میں ہونے والی سرگرمیوں میں سے ایک اہم تقریب تھا، جس کا مقصد صحت مند کھیلوں کو فروغ دینا اور عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔ شہریوں نے دور دراز سے آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور قومی پرچم لہراتے ہوئے آزادی کے ترانے گائے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور چین سے کشیدگی نے بھارت کو عالمی سطح پر اکیلا کر دیا، امریکی جریدے کی رپورٹ
پاک فوج نہ صرف ملکی دفاع میں بلکہ عوامی کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کے انعقاد میں بھی پیش پیش ہے اور اس ریلی نے علاقے میں اتحاد اور ہم آہنگی کا خوبصورت پیغام دیا۔