کشمیر کی آزادی کی منزل قریب ہے بس جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے، ایس پی ضلع جہلم مرزا زاہد حسین کا پیغام

جہلم ویلی : یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلع جہلم ویلی کے ایس پی زاہد حسین نے کہا کہ ہر کشمیری کو اس دن کو جوش و جذبے سے منانا چاہیے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

ایس پی زاہد حسین نے کشمیر ڈیجیٹل نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی اس جدوجہد کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے اورانھوں نے یہ  یقین دلایا کہ ان شاء اللہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ ملے گا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ پانچ فروری کا دن کشمیری عوام کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ہے، اس دن کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرعزم ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد فضاؤں میں سانس لے گا۔

ایس پی زاہد حسین نے پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کی بھرپور حمایت کی ہے۔

Scroll to Top