غلام قادر

اپر گریس سے پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان شاہ غلام قادر کے فاقلے میں شامل

نیلم(سردار اورنگزیب سے)صدرپاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ دانش سکول شاردہ کا سنگ بنیاد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جلد رکھیں گے ۔

شاردہ میں شمیولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ ن تمام برادریوں کا گلدستہ ہے ۔ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو تاریخی اہمیت کی حامل ہے ۔ مسلم لیگ ن برادری نہیں برابری کی بنیاد پر ریاستی تعمیروترقی کا جامعہ ویژن رکھتی ہے ۔ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہو ں ہرممکن تعاون اور عزت نفس کی یقین دہانی کراتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وادی نیلم کے بسنے والے لوگ نفیس لوگ ہیں ، اچھے لوگوں کو تاریخی جماعت ہی میں آنا چاہیے ، آزاد کشمیر میں 2010 میں مسلم لیگ ن قائم ہوئی 2011 میں جب الیکشن ہوا یوسی شاردہ نے بہترین نتیجہ دیا بلکہ بھرپور ساتھ دیا اسی طرح 2016 کا الیکشن ہو یا 2021 کا الیکشن ہو یوسی شاردہ ، یوسی سرگن نے بھرپور ساتھ دیا۔

2016 سے پہلے شاردہ اور سرگن ایک ہی یوسی تھی شاردہ کو سرگن کے عوام کو برابری کے حقوق نہیں مل رہے تھے ، جب 2016 میں اقتدار سنبھالا تو یونین کونسل شاردہ کو دو یونین کونسل میں تقسیم کیا تاکہ عوام کو برابری کے حقوق مل سکیں ۔یوسی شاردہ میرا گھر ہے شاردہ سمیت پورے آزاد کشمیر کے لوگ میرے دل کے قریب رہتے ہیں ۔

آزاد کشمیر کے عوام مسلم لیگ ن کے دل میں بستی ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا نہ کہ جھوٹے دعوی کیے، وادی نیلم میں مجھ سے پہلے بھی وزیر ، ممبر اسمبلی تھے نے نیلم کے عوام کے لیے کیا کیا نیلم کے عوام کے سامنے میرا 2016 سے 2021 کا دور حکومت سامنے ہے ، 2016 سے پہلے بھی یہی فنڈز تھے ڈالر کی ریٹ بھی عوام کے سامنے تھی کس نے نیلم ویلی کے لیے کیا کیا ۔

میرے مسلم لیگ ن کے کارکنان اور ورکرز عوام کے سامنے سر اٹھا کر چل سکتے ہیں کہ ہمارے لیڈر نے نیلم کے اندر جو ترقیاتی کام کیے ہیں وہ عوام کے سامنے رکھ سکتے ہیں بلکہ بحث بھی کر سکتے ہیں ، آزاد کشمیر کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی ۔

عوام کسی کے جھانسے میں نہ آئیں ، سہانے خواب دیکھتا نہیں جو کام کرنا ہوتا ہے منہ پر کہہ دیتا ہوں کر دوں گا اگر نہیں کرنا ہوتا کہہ دیتا ہوں نہیں کر سکتا ، میں مسلم لیگ ن کے کارکنان سے کہنا چاہتا ہوں آپس میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کو مضبوط سے مضبوط تر کریں ، نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہیں ، مسلم لیگ ن کے دروازے کھلے ہیں ۔

پرانے ناراض کارکن جو مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر کسی اور جماعت میں گے ہیں ان سے بھی کہنا چاہتا ہوں واپس مسلم لیگ ن میں آئیں، مسلم لیگ آپ کا گھر ہے ، مسلم لیگ ن ہر کارکن ہر ورکرز ہر ووٹر کی عزت نفس کا خیال رکھنے والی جماعت ہے ، جس کا رزق اللہ کی طرف سے لکھا ہوتا اس کو مل جاتا ہے جس کا نہیں اس دنیا کی کوئی بھی طاقت نہیں دے سکتی ۔

تقریب سے خطاب میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا کہ شاردہ مین پل کا جب ٹینڈر ہوا تو پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما کو ٹھیکہ ملا جس نے 15 ماہ میں پل کو مکمل کرنا تھا جس کو 8 سال میں مکمل کیا وجہ شاردا کے عوام خود سمجھ سکتی ہے ، تحصیل شاردا کا ہسپتال جس کو ٹی ایچ کیو کہا جاتا ہے شاردا میں ہونا چاہیے تھا لیکن اس کو کیل بنوایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ٹی ایچ کیو کے ہسپتال کو شاردہ شفٹ کرنے کے لیے کہا گیا میں نے کہا شاردا اور کیل کے عوام میرے دل میں بستے ہیں ، شاردا اور کیل کے عوام میں نفرتیں پیدا نہیں کر سکتا ، کیل اگر ٹی ایچ کیو بنا ہے شاردا کو بھی ہسپتال دونگا ، لیکن شفٹ نہیں کروں گا ۔

اب شاردا کے عوام کے لیے سول ہسپتال قائم کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے آسامیوں کے لیے اشتہار بھی آنے والا ہے ۔  انہوں نے  کہا کہ وقت دور نہیں آزاد کشمیر میں دوبارہ ترقی کا پہیہ شروع ہونا والا ہے ، مسلم لیگ ن کا نام تعمیر و ترقی ہے اور ترقی پورے پاکستان اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں کرنی والی جماعت ہے ۔

دورے کے دوران یونین کونسل اپر گریس وارڈ کریم آباد سے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے سنئیر کارکنان غلام احمد لون ، علی محمد لون ، عباس لون ، فاروق لون ، احسن میر ، محمود لون ، یوسف لون ، عزیز لون، عبد الرحیم لون ، حسین بٹ ، قیوم لون ،احمد اخوان ،غلام محی الدین جبکہ یونین کونسل اپر گریس ہلمت سے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے سنئیر کارکنان غلام احمد لون ،احمد لون ،علی محمد لون ،احمد شاہ ،قیوم لون ،فاروق لون ،محمود لون ،عباس لون ،عزیز لون،حسین بٹ ،رحیم لون ،احسن میر ،صدیق شاہ ، یوسف لون ، قیوم لون ،احمد اخوان ،غلام محی الدین ، جبکہ یونین کونسل لوئر گریس گریس وارڈ نمبر 6 بوڑھی ناڑ جانوائی سے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے سنئیر کارکنان زعفران منہاس ، علی اکبر منہاس ، حافظ عمران منہاس ، سچی زمان منہاس ، خانی زمان منہاس ، امجد منہاس ، شاہزمان منہاس ، الیاس منہاس ، عادل منہاس ، منظور منہاس، ساجد منہاس ، یاسر سلہریا ، خالد سلہریا ، ارشاد سلہریا ، سرور منہاس ، شبیر احمد منہاس ، عمران منہاس اپنے خاندانوں کے ہمراہ جبکہ یوسی دودھنیال سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ منظور احمد ، ملک محمد یوسف جبکہ یونین کونسل شاردہ مرکز سے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے سنئیر کارکنان ملک عبد الرشید ، ماسٹر(ر) اکرم ، رویس اکرم ، افتخار ملک ، خورشید ملک ، ساجد ملک ، قاسم ملک اویس ملک ، رفاقت ملک ، بشارت ملک ، وقاص ملک ، ارشد ملک ، شفقت ملک ، ملک عبد الرشید ، ملک شاہزاللہ ، صغیر ملک ، عبدالرحمن میر ، خالد محمود ، نصیر اکرم نے اپنی جملہ برادری کے ہمراہ صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے کارکنان مسلم لیگ ن کے ہمراہ نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنا کر جماعت میں خوش آمدید کیا ۔

Scroll to Top