چار روزہ جنگ جس نے بھارت کا سفارتی وقار مٹی میں ملا دیا ، ڈاکٹر امرجیت سنگھ کے انکشافات

(کشمیر ڈیجیٹل)ڈاکٹر امرجیت سنگھ کے مطابق بھارت کا 27 اگست کا جھوٹا پروپیگنڈا 10 مئی کے واقعات کے بعد زمین بوس ہو گیا اوریہ وہ لمحہ تھا جب بھارت کا سفارتی وقار مٹی میں مل گیا اور پاکستان کا عسکری وقار پہلے سے کہیں زیادہ بلند ہو گیا۔

ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے اپنی خصوصی گفتگو میں کہا کہ چار روزہ پاک-بھارت جنگ نے سب کچھ بدل دیا ،اس تاریخی جنگ نے خطے کی سیاست، فوجی حکمتِ عملی اور عوامی سوچ کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا۔ یہ ایک سنہری موقع ہے تاریخ کواصل تناظر میں قریب سے حقائق کے ساتھ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 35 ممالک میں اپنے وفود بھیج کر جھوٹے بیانیے کو فروخت کرنے کی کوشش کی، مگر ہر جگہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بھارتی میڈیا کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا اور حقائق کے سامنے آنے کے بعد ٹوٹ گیا۔

ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے اس موقع پر دو نامور پاکستانی صحافیوں احمد حسن اور مرتضیٰ سولنگی کی تحقیق کو سراہا ، مرتضیٰ سولنگی جنہوں نے اپنی کتاب “The War That Changed Everything” میں پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی طرف سے بھارت کو دیے گئے سبق سمیت چار روزہ جنگ کے تمام اہم پہلوؤں کو تفصیل سے قلمبند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کتاب ایک انویسٹی گیٹو ماسٹر پیس ہے، جس میں آئی ایس پی آر کی بریفنگز سے لے کر دیگر مستند اور فیکٹ بیسڈ مواد یکجا کر دیا گیا ہے، تاکہ تمام شواہد اور حقائق ایک جگہ موجود ہوں۔ یہ کتاب 11 اگست کو اسلام آباد میں ریلیز ہو گی اور اس کے اجرا کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کا خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کا مشن، اجوہ کی زندگی بدل ڈالی

ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے دونوں صحافیوں کو اس جراتمندانہ کاوش پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی تاریخ میں ایک اہم حوالہ بن جائے گا۔

Scroll to Top