مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل):شہدائے مئی کی یاد میں دارالحکومت مظفرآباد میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب سول سیکرٹریٹ میں جمال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس میں سول سوسائٹی کے اراکین، جمال فاؤنڈیشن کے بچے اور اسٹاف کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اس موقع پر شہدائے مئی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ چراغاں سے تقریب کے ماحول کو مزید پُررونق بنا دیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا مشن جاری رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اور بالائی علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان، محکمہ موسمیات