تشدد

وادی نیلم میں ضعیف العمر خاتون پر پوتے کا تشدد : ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل ) وادی نیلم کے علاقے اٹھمقام سے ملحقہ گاؤں کراشی میں ایک ضعیف العمر خاتون کواس کے حقیقی پوتے عدیل رانا نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔

تفصیلات کے مطابق علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ پونے کے تشدد سے خاتون شدید زخمی ہوگئیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب گھر میں کسی بات پر تلخ کلامی کے بعد عدیل رانا نے دادی کو دھکے د ئیے اور مکے مارے، جس سے وہ زمین پر گر گئیں اور انہیں سر و جسم پر چوٹیں آئیں۔

اہلِ خانہ اور پڑوسیوں نے فوری طور پر خاتون کو مقامی ہسپتال منتقل کیا، جہاں اُن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیم کے نام پر ظلم : وادی نیلم میں استاد کا کمسن بچے پر تشدد

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس تھانہ اٹھمقام کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ملزم عدیل رانا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کیخلاف ضعیف العمر خاتون پر تشدد اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

اس واقعے نے علاقے میں بزرگ شہریوں کے تحفظ اور خاندانی تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

مقامی وسماجی رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی قانونی تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور ایسے واقعات کے تدارک کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں ۔

Scroll to Top