ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل )وادی نیلم کے بالائی علاقے تہجیاں چٹواں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کے معلم اختر حسین نے مبینہ طور پر کلاس ون کے کمسن طالب علم عامر پر بدترین جسمانی تشدد کیا ۔
عینی شاہدین اور والدین کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ معمولی تعلیمی غلطی پر سزا کے طور پر مار کا نشانہ بنا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معصوم طالب علم پر تشدد کے نتیجے میں وہ جسمانی طور پر زخمی ہوا اور شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہے ۔
واقعے کے بعد عوام علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور مقامی لوگوں نے اس عمل کو بچوں کے بنیادی انسانی و تعلیمی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار کا تشدد، لڑکی نے گہری کھائی میں چھلانگ لگا کر جان دیدی
اہل علاقہ نے محکمۂ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ معلم کے خلاف فوری محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں کسی معلم کو بچوں پر تشدد کرنے کی جرات نہ ہو ۔
عوام نے زور د ے کرمزید کہا کہ متاثرہ بچے کو فوری طور پر علاج اور نفسیاتی بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔




