ٹونی ہیمنگ

PCB کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے استعفیٰ کیوں دیا؟وجہ سامنے آگئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

ٹونی ہیمنگ کو جولائی 2024 میں دو سالہ معاہدے پر تعینات کیا گیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق وہ بارہا سہولیات کی کمی پر شکایات کرتے رہے ۔

انہوں نے جولائی 2024 میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد پی سی بی کو جوائن کیا تھا اور اب اطلاعات ہیں کہ ان کی بنگلہ دیش بورڈ سے دوبارہ بات چیت ہو چکی ہے ۔

پاکستان میں اپنے مختصر عرصے کے دوران انہوں نے بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچوں سمیت، 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھی پچز تیار کیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بی بی سی نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری سنسنی خیز فرنچائز لیگ قرار دے دیا

تقریباً چار دہائیوں کے تجربے کے حامل ٹونی ہیمنگ دنیا کے کئی بڑے کرکٹ گراؤنڈز میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جن میں آسٹریلیا کے میلبرن، پرتھ اور تسمانیہ کے اسٹیڈیمز کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں ۔

وہ 2007 سے 2017 تک دبئی میں آئی سی سی کے ہیڈ کیوریٹر رہے اور دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی پچز کی تیاری کی نگرانی بھی کی، جو 2009 سے 2019 کے دوران پاکستان کا ایک اہم ہوم وینیو تھا ۔

Scroll to Top