یوم یکجہتی کشمیر کل5 فروری بروز بدھ انتہائی جوش خروش کیساتھ منایا جائیگا،آزادکشمیر اور پاکستان بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا ، آزادکشمیر کےا نٹری پوائنٹس پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔
ہر سال5 فروری کو اہل پاکستان اور آزاکشمیر کے عوام مقبوضہ کمشیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد میں ہم آپ کے شانہ بشانہ ہیں۔
رواں برس بھی پاکستان اور آزاد کشمیر بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں، وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کل قانون سازا سمبلی آزادکشمیر کے اجلاس سے خطاب کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کا نیلم ویلی میں دوسرا ہیلی کاپٹر مشن،11افراد کیل ومظفر آباد منتقل
وزیراعظم شہبازشریف قانون ساز اسمبلی میں خطاب کے علاوہ کشمیری قیادت اور حریت قیادت سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔
دوسری طرف یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومتوں اور کئی شہروں میں ریلیاں منعقد کی جائیں گی جبکہ کانفرنسز اور سیمینارز میں بھی کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا جائیگا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ہونیوالی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جائیگا اور بھارتی مظالم کے باوجود آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے والے کشمیریوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا