مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پولیس اہلکار کا سول کپڑوں میں گاڑی روک کر لڑکی پر تشدد۔لڑکی نے بھاگ کر اپنی جان ختم کر دی۔
عینی شاہدین کے مطابق لڑکی اور لڑکا اپنی گاڑی پر پیرچناسی سے مظفرآباد کی جانب آ رہے تھے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس جوانوں نے دونوں کو روکا اور لڑکی پر تشدد کیا جس کے باعث خوف کے مارے پلیٹکی رہائشی نے بھاگنا شروع کیا اور گہری کھائی میں چھلانگ لگا کر جان دے دی۔۔
ذرائع کے مطابق پیر چناسی روڈ پر مبینہ طور پر گاڑی روک کر پوچھنے پر لڑکی نے بھاگتے ہوئے گہری کھائی میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لڑکی لڑکا پیرچناسی روڈ پہ گھومنے کے بعد اپنی منزل کی طرف جا رہے تھے جس پر راستے میں اوباش نوجوان نے انہیں روکا اور مارا۔ڈر کے مارے لڑکی نے گاڑی سے نکل کر بھاگنا شروع کیا اور گہری کھائی میں چھلانگ لگا دی اور موقع پر جاں بحق ہوگئی۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فوڈ اتھارٹی میرپور کی بڑی کارروائی، ناقص دودھ ترسیل کرنیوالی گاڑیاں ضبط




