پولیس

کرپٹ پولیس افسران کے گرد گھیرا تنگ ، رشوت لینے پر ایس ایچ اومعطل

باغ/ اسلام آباد : آزادکشمیر میں محکمہ پولیس کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ ، رشوت لینے پر سابق ایس ایچ او تھانہ ارجہ کو معطل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ باغ کی مشہور سیاسی و کاروباری شخصیت ساجد اقبال عباسی کے گھر ہونے والی چوری کی واردات کے ملزموں سے رشوت لینے پر سب انسپکٹر و ایس ایچ او راجہ اصغر خان کو معطل کر دیا گیا ہے۔

لاڑکانہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ملزم واجد حسین ولد روشن علی نے راجہ اصغر کے خلاف رشوت لینے کی شکایت درج کرائی تھی ۔

آئی جی آزاد کشمیر نے ایس ایس پی باغ کو سب انسپکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے رپورٹ ارسال کرنے کی ہداہت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:چناری پولیس کی کامیاب کارروائی، بے گناہ افراد کو پھنسانے والا سازشی گرفتار

یا د رہے کہ ساجد اقبال عباسی کے گھر سے کئی تولے سونا چوری کیا گیا تھا اور واردات میں اُن کی سالیاں اور رشتہ دار ملوث پائے گئے ۔

یہ بھی یاد رہے کہ اصغر خان اس وقت تھانہ پولیس ارجہ میں ایس ایچ او تھے جبکہ حال میں میں تھانہ پولیس سٹی باغ میں تعینات تھے ۔

Scroll to Top