خواتین

معاشرے کی ستائی خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اہم ترین ترجیح ہے : عتیق احمد کیانی

مظفرآباد (سید ہیصم حسین نقوی سے)آزاد جموں و کششمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کا قیام، تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالبات ،ٹیچرز،مختلف سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کے تحفظ کیلئے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی میدان میں آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی آذاد کشمیر نے آئے روز خواتین کو ہراساں کئے جانے کے واقعات کی روک تھام اور معاشرے کی ستائی بچیوں اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا ہے اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی سمیرا بیگ ، نعمانہ قریشی ، نزہت مجیب ، رخسانہ نوید پر مشتمل ہے ۔

صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی آ زاد کشمیر عتیق احمد کیانی نے اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ ہمارا مقصد معاشرے کی ستائی خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے،آئے روز میڈیکل کالجز ،یونیورسٹی،پرائیویٹ و سرکاری سکولز میں زیر تعلیم بچیوں اور ٹیچرز کیساتھ ساتھ مختلف سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کو مختلف طریقوں سے ہراساں اور بلیک میل کرنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:مظفر آباد سے جرگہ کرکے واپس لائی گئی سدرہ راولپنڈی میں اندھے انصاف کی بھینٹ چڑھ گئی

بچیاں اور خواتین ڈر و خوف اور شرم کے مارے اپنے ساتھ ہونے والی بد تمیزی کے متعلق کسی دوسرے کو بتانے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں ہم نے ایسی متاثرہ خواتین و بچیوں کے لئے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی خواتین پر مشتمل اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا ہے تاکہ متاثرہ خواتین بلا کسی خوف و جھجک اپنے مسائل سے کمیٹی کو آگاہی دیں ۔

کمیٹی متاثرہ خواتین و بچیوں کو قانونی معاونت سمیت ہر طرح کا تحفظ فراہم کرکے معاشرے کے ناسوروں کو سزا و جزا کے عمل سے گزروائے گی ۔ ہماری عدلیہ سے گزارش ہے کہ عدلیہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے خواتین کیساتھ بد سلوکی کرنے والوں کو فوری سزا و جزا دے تاکہ انصاف کا بول بالا ہو۔اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی عمل میں لائے گی ۔

Scroll to Top