خاتون نعش

اسلام گڑھ : ویرانے سے خاتون کی نعش ملنے پر سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

اسلام گڑھ (کشمیر ڈیجیٹل)اسلام گڑھ رڑاہ بڑجن روڈ پر ایک خاتون کی نعش ملنے کے واقعے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے ، خاتون کی پُراسرار حالت میں نعش برآمد ہونے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت رشیدہ بی بی زوجہ محمد اقبال ، ساکن چک نمبر 125 چک جمرہ فیصل آباد کے نام سے ہوئی ہے جو اس کے پرس سے ملنے والے قومی شناختی کارڈ سے ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:کوہستان :گھوڑے سمیت گلیشیئر میں دب جانیوالے لاپتہ نصیر الدین کی28 سال بعد لاش مل گئی

اطلاع ملنے پر تھانہ اسلام گڑھ پولیس کے ایس ایچ اونفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کروایا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں خاتون کیساتھ زیادتی کی باقاعدہ تصدیق ہوئی ہے ، جس کے بعد اسے قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی ۔ رشیدہ بی بی کو فیصل آباد سے آنے کی دعوت دی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:میرابکوٹ ڈولی کے قریب سے 22 سالہ لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی ، تلاش جاری

مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی گاؤں کے دو نوجوانوں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ہے ۔ تاحال پولیس کی جانب سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ۔

تفتیش جاری ہے اور جلد ہی مزید معلومات سامنے آنے کی توقع ہے ۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں اضافی گشت بڑھا د ی ہے تاکہ سکیورٹی کی صورت حال کو مستحکم کیا جا سکے ۔

 یہ بھی پڑھیں:ایک سال بعد تلاش ختم ،برطانوی یوٹیوبر کو جہلم سے گمشدہ ایئرپوڈزمل گئے

Scroll to Top