فیصل آباد (کشمیر ڈیجیٹل) 100روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والے خوش قسمت افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ جلد لکھ پتی بننے کے موقع سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔
پاکستان میں شہری پرائز بانڈز کو سرمایہ کاری کا محفوظ ذریعہ سمجھتے ہیں کیونکہ اس میں اصل رقم محفوظ رہتی ہے اور ہر3ماہ بعد انعامات جیتنے کا موقع ملتا ہے، جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں آج سونے کے نرخوں سے متعلق تازہ اپڈیٹ جاری
حکومت پاکستان نے مختلف مالیت کے پرائز بانڈز متعارف کروائے ہیں جن میں 100، 750، 1500، 7500 اور 15000 روپے کے بانڈ شامل ہیں ۔
نیشنل سیونگز ڈویژن نے 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جو 15 اگست کو فیصل آباد میں ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں:اگست 2025 کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تفصیلات سامنے آگئیں
سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے تحت 100 روپے کے اسٹوڈنٹس ویلفیئر قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست بروز جمعہ صبح 9 بجے ہوگی ۔
اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ہوگا، دوسرا انعام 3 انعامات کے طور پر 2 لاکھ روپے کا اور تیسرا انعام 1199 انعامات کے طور پر 1000 روپے کا دیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر ، قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
مرکز قومی بچت کے ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوں گی ۔