لاہور(کشمیر ڈیجیٹل )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےکرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا۔
پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز حیدر علی مانچسٹر پولیس کے ایک کرمنل کیس میں شامل تفتیش ہیں جس کے باعث انہیں معطل کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کی جائےگی تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔کیس کے نتائج سامنے آنے تک حیدر علی معطل رہیں گے۔
پی سی بی کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انضباطی کارروائی پر غور ہوگا، قانونی کارروائی کے خاتمے تک پاکستان کرکٹ بورڈ مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کرےگا۔
پیپلزپارٹی ، پی ٹی آئی کو جھٹکا، درجنوں سرکردہ رہنما شاہ غلام قادر کے قافلے میں شامل