فاروق حیدر

عوامی ایکشن کمیٹی کا مینڈیٹ نہیں، آئین پامال کرنا چاہتی ہے: راجہ فاروق حیدر

(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا یہ مینڈیٹ نہیں جو وہ کر رہے ہیں اور نہ وہ سیاسی پارٹی ہیں، نہ ہی وہ اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹا، بجلی ہو گیا، اب دوسرے کام سیاسی جماعتوں کے ہیں کیونکہ وہ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ نہ یہ سیاسی پارٹی ہیں، نہ اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آئین کے تحفظ کی خاطر جان دینے کا کہا تھا، یہ بات اس حوالے سے تھی۔ یہ لوگ تو آئین کو پامال کر رہے ہیں۔

بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت کی فورسز بڑی ہیں، ہمارا اور ان کا موازنہ نہیں ہے مگر بھارت گوادر یا کراچی پر کسی طرح کی کارروائی نہیں کر سکتا کیونکہ بھارت کے لیے یہ مشکل ہے۔

انہوں نے امریکہ اور بھارت کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “امریکہ آج بھی بھارت کے ساتھ ہے اور بھارت امریکہ کے ساتھ ہے، اس کے اپنے کچھ عزائم ہیں، امریکہ کو وقتی ضرورت ہے، اس لیے وہ پاکستان کے ساتھ ہے مگر اصل میں وہ بھارت کا ہی دوست ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: پراجیکٹ کہوٹہ کے تین اہلکار معطل، انکوائری کے لیے چیف انجینئر کو خط

سابق وزیراعظم نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ “ٹرمپ کی لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے بھارت دباؤ میں ہے مگر بی جے پی پاکستان کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھا سکتی ہے جس کے لیے ہمیں ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔”