آزادکشمیر کا ایک اورشہری کچے کے ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھ گیا

بھمبرآزادکشمیر کا شہری کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا، کچے کے ڈاکوئوں نے عبدالغفور کو راولپنڈی سے ٹریپ کیا اور کچے کے علاقے میں لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھمبر سے تعلق رکھنے والے عبدالغفور کو کچے کے ڈاکوئوں نے اغواء کرکے 2کروڑ روپے تاوان طلب کر لیا اور ادائیگی نہ کرنے پر شہری کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مغوی کےلواحقین کے مطابق اغوا کاروں نے ورغلا کر عبدالغفور کو راولپنڈی سے7 جولائی کو اغوا کیا اور9جولائی کو واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کرکے تاوان مانگا۔

شہری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس میں زنجیروں میں جکڑاہوابزرک شہری اپنے بیٹے سے مطالبہ کررہا ہے ادائیگی کر کے میری جان بچا لے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر کے مزید 2 شہری کچےکے ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھ گئے

شہری کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ مجھے رات کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے میں اٹھ میں نہیں سکتا، خدا کیلئے مجھے بچایا جائے اور آزادی دلائی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آزادکشمیر کے کئی شہری کچے کے ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھ چکے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

گزشتہ دنوں ہی جہلم ویلی کے علاقے چکار کاشہری کچے کے ڈاکوئوں سے رہائی پاکر واپس آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے اشتہار پر اغواء ہونیوالے آزادکشمیر کے شہری کی المناک داستان سامنے آگئی

یہ بھی یاد رہے کہ کچے کے ڈاکو سستی گاڑیوں، سستے مویشیوں اور شادی کے نام پر ورغلا کر لوگوں کو پھنساتے ہیں اور پھر کروڑوں روپے تاوان طلب کرتے ہیں۔

Scroll to Top