پیرس (کشمیر ڈیجیٹل) یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پیرس میں ایفل ٹاور کے سائے تلے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے کشمیری پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرے میں غیر ملکی سیاحوں نے بھی شرکت کی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرے کی قیادت جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال اور انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے چیئرمین راجہ اشفاق حسین نے کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانچ اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی اقدامات کے ذریعے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے، جنہیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں: دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کو سکیورٹی کے بجائے اقتصادی بارڈر میں بدلا جانا چاہیے، حسن نوریان