لاہور (کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ)سرکاری ملازمین کیلئے اپنا گھر بنانے کا خواب حقیقت بننے لگا۔پنجاب حکومت نے بذریعہ قرعہ اندازی 1220 فلیٹس دینے کی منظوری دیدی
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں 130 نکات پر مشتمل وسیع ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں عوامی فلاح، صنعتی ترقی، مزدوروں کے حقوق، تعلیم، صحت، سیفٹی، سرمایہ کاری، فلڈ ریلیف اور گورننس سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
کابینہ نے صنعتی ورکرز کے لیے لاہور میں بذریعہ قرعہ اندازی 1220 فلیٹس دینے کی منظوری دی، جب کہ وزیراعلیٰ نے ان فلیٹس کی قیمت مزدوروں سے وصول کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔
وزیراعلیٰ نے مزید 3000 فلیٹس کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کا حکم بھی دیا گیا اوت ورکرز کی 102 کیٹیگریز میں یکساں کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے مقرر کی گئی۔
پنجاب میں پہلی بار ورکرز کی حفاظت کے لیے جامع قوانین کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں “پنجاب ایکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ رولز 2024” کی منظوری دے دی گئی، جس کا مقصد سیور لائن اور تعمیراتی کاموں میں مصروف مزدوروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ “صرف قوانین بنانا کافی نہیں، ان پر ہر سطح پر مؤثر عملدرآمد ضروری ہے۔ غریب ورکرز اور مزدوروں کی جان بھی اتنی ہی قیمتی ہے، ان کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔”
وزیراعلیٰ نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ورکرز کی سیفٹی یقینی بنانے کے لیے خصوصی انفورسمنٹ فورس قائم کرے، جو تمام شعبوں میں حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔
اس کے علاوہ کابینہ نے درجنوں سرکاری اداروں میں بھرتیوں، کنٹریکٹ میں توسیع، اور نئی اسامیوں کی منظوری دی، جن میں والڈ سٹی اتھارٹی، لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ، فنانشل ایڈوائزری سروسز، پنجاب چیریٹیز کمیشن، وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت نے سبسڈی کے تحت الیکٹرک بائیکس اسکیم کی منظوری دیدی،طلباء مفت مستفید ہونگے