تسمیہ

کوٹلی آزاد کشمیر : 6 سالہ تسمیہ کے قتل کا معمہ حل ، ملزم فیصل آباد سے گرفتار

کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل)کو ٹلی آزاد کشمیر میں چار روز قتل ہونے والی 6 سالہ تسمیہ کے ساتھ زیادتی کا ملزم فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ۔

ایس ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم واردات کر کے فیصل آباد بھاگ گیا تھا ، ٹیکنیکل طریقے سے ٹریس کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:تھانہ پولیس سٹی بھمبر کی جانب سے عوام کیلئے اہم پیغام

گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کر لیا ہے ۔ ایس ایس پی کوٹلی کے مطابق ملزم پڑوسیوں کا ملازم تھا مال مویشی کے لیے رکھا گیا تھا اور فیصل آباد کا رہائشی تھا ۔

ملزم کی نشاندہی پر بچی کے جوتے اور دیگر اشیاء بھی ریکور کیں ۔ ایس ایس پی کوٹلی کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے تک ابھی اس تفتیش کو ختم نہیں کیاجا سکتا ،مزید تفتیش بھی جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:میرپور کی کوڑا دان سروس ناکامی کے دہانے پر، شہر گندگی کا شکار

ایس پی کوٹلی کا کہنا ہے کہ بلائنڈ مرڈر کیس کو ٹریس کرنے کے لیےدو ڈی ایس پیز اور 4ایس ایچ آوز تحقیقات کر رہے تھے ۔ مزید تفتیش جاری ہے جو بھی معلومات سامنے آئیں میڈیا سے شیئرکی جائیں گی ۔

Scroll to Top