سابق وزیر اعظم

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم قیوم نیازی بھمبر سے گرفتار

بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل ) سابق وزیر اعظم وپاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم خان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر سردار عبد القیوم نیازی کو وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے آبائی ضلع بھمبر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

سردار قیوم نیازی نے بھمبر میں ہی ریلیوں کی قیادت کرنا تھی ۔ ذرائع کے مطابق ان کی گرفتاری وزیراعظم کے حکم پر ہی ہوئی ہے

یہ بھی پڑھیں:سردارعبدالقیوم نیازی کو دھچکا،عباسپور کی سیاسی فضا تبدیل،احمد رشید ساگر مسلم لیگ ن میں شامل

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو سماہنی سے بھمبر جاتے ہوئے راستے سے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نے بھمبر اور برنالہ میں ریلیوں میں شرکت کرنا تھی۔ عبد القیوم نیازی کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گیارہ سے زائد مقدمات ہیں جن میں ان کے وارنٹ بھی جاری ہیں ۔

عبدالقیوم نیازی کے خلاف نو مئی کے مقدمہ میں ایف آئی آر درج تھی ۔ دو روز قبل عبد القیوم نیازی کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کیے گئے تھے اس پر گرفتاری ہوئی ہے ۔ عبدالقیوم نیازی کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا ۔

سردار عبدالقیوم نیازی کو سماہنی سے گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سردار عبدالقیوم نیازی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

کچھ دن قبل اسلام آباد کی عدالت نےعبدالقیوم خان نیازی کی گرفتاری کا حکم دیا تھا ۔

یاد رہے کہ عمران کی رہائی کے لیے 5 اگست کو پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا اور اس کی قیادت  آزاد کششمیرسے قیوم نیازی نے کرنی تھی ۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی ۔

 

Scroll to Top