بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل )تھانہ سٹی بھمبر کی حدود میں مقامی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں ، مارکیٹوں اور ڈیرں پر کام کرنے والے تمام غیر ریاستی افراد کا اندراج فوری طور پر تھانہ سٹی میں کروائیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد علاقے میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی بھمبر ملک محمد رضوان کے مطابق اگر کسی شہری نے غیر ریاستی فرد کو ملازمت یا رہائش دی ہے اور اس کا اندراج تھانے میں نہیں کروایا تو اس صورت میں مالک مکان یا مارکیٹ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:معمولی وردی کوتاہی پر پولیس اہلکار معطل، محکمانہ انکوائری کا حکم
انہوں نے واضح کیا کہ اگر اندراج نہ کروائے گئے غیر ریاستی فرد کا کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہونا ثابت ہوا تو اُس فرد کے ساتھ ساتھ اُسے رہائش یا کام دینے والے شخص کے خلاف بھی ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے بروقت تعاون سے بڑے جرائم کی روک تھام ممکن ہے ، لہٰذا تمام متعلقہ افراد فوری طور پر تھانہ سٹی بھمبر سے رجوع کریں ۔
یہ بھی پڑھیں:مہاجرین کا حکومت پر الزامات کا طوفان! بسناڑہ میں پانی، بجلی، تعلیم و صحت سب کچھ نایاب