تارکین وطن

ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق سعودی عرب سے بُری خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 22 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سب سے زیادہ گرفتاریاں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر ہوئیں، جن کی تعداد 13,835 ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:خوبصورت یورپی ملک کاویزا صرف ’’21 ہزار روپے‘‘میں کیسے حاصل کیا جا سکتاہے؟

اسی طرح 4,772 افراد کو غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا جبکہ 3,540 تارکین کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ۔

ادھر جولائی 2025 کے دوران انسدادِ بدعنوانی کے ادارے نے مختلف محکموں میں 425 سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات کیں ۔

یہ بھی پڑھیں:کیا پتہ آنے والے دنوں میں پاکستان بھارت کو تیل فروخت کرے،امریکی صدر ٹرمپ

بدعنوانی میں ملوث ہونے کے شبہ میں 142 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے یہ اقدامات مسلسل جاری رہیں گے ۔

Scroll to Top