بنی حافظ، پاک آرمی کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ قائم ،،سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)بی ایچ یو بنی حافظ میں’’پاک آرمی‘‘کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر سمیرا میڈیکل آفیسر بی ایچ یو بنی حافظ نے مریضوں کو چیک اپ کیا ،۔

ڈی ایچ او جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے میڈیکل کیمپ اور بی ایچ یو بنی حافظ کا وزٹ کیا، اس دوران عوام علاقہ نے ڈی ایچ او جہلم ویلی کو خوش آمدید کہا۔

کونسلر وارڈ بنی حافظ سید جواد ہمدانی نے کہا ڈی ایچ او جہلم ویلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بی ایچ یو بنی حافظ میں مکانیت کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔۔

ڈاکٹرز اور سٹاف کے بیٹھنے کی کوئی خاص جگہ نہیں جس کی وجہ سے مریضوں اور سٹاف کو مشکلات ہیں ہم سٹاف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں لیکن جب تک ان کے پاس صحیح جگہ نہیں ہو گی یہ اچھی طرح کام نہیں کر سکتے ۔۔

سید جواد ہمدانی نے کہا کہ جب تک بلڈنگ نہیں بنتی مناسب جگہ کا بندوبست ہونا چاہیے جس کہ لئے کمیونٹی بھرپور تعاون کرے گی ۔

ڈی ایچ او جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے کہا کہ اس جگہ کی برکات ہیں یہ جگہ اولیائے کرام کی جگہ ہے یہاں پر بی ایچ یو میرے دور میں بننا میرے لئے اعزاز کی بات کی ہے۔۔

بی ایچ یو کے قیام پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ ایک بڑی سیاسی شخصیت ہیں جن کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔۔

کمیونٹی ایچ ایم سی بنا کر مختلف جگہ دیکھائیں انشاءاللہ اس کی مستقل بلڈنگ کا پراسس بھی کریں گے کوشش کریں گے یہاں صحت کی بنیادی سہولیات میسر ہوں۔۔

صاحبزادہ رضوان عارف ، سید نزاکت ہمدانی ، صاحبزادہ دانیال عارف، صاحبزادہ شفیق، چوہدری بشیر و دیگر نے ڈی ایچ او جہلم ویلی اور سٹاف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرواعظ محمد فاروق شہید میڈیکل کالج کے ملازمین کا حکومت سے مستقل کرنے کا مطالبہ

Scroll to Top