نیلم (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)گذشتہ روز شاردہ کھریگام کے مقام پر دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے بہہ جانے والے مدثر صدیق کی ڈیڈ باڈی کی تلاش کے لیے SDMA مظفرآباد کی ماہر غوطہ خور / پروفیشنل واٹر ریسکیو ٹیم نے سرچ/ریکوری آپریشن شروع کر دیا ۔
گذشتہ روز پولیس ،مقامی ریسکیو یونٹ ، بوٹنگ کلب شاردہ، عوام علاقہ/مقامی رضاکار اور پاکستان آرمی نے ریکوری آپریشن میں حصہ لیا آج بھی جملہ ادارہ جات بشمول بوٹنگ کلب اس ریکوری آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی تاجروں کا گروپ ، 12 ہزار کو 2 کروڑ کشمیریوں کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں،سلیم بٹ
ڈپٹی کمشنر /چیئرمین DDMA نیلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاردہ بذات خود اس ریکوری آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں مقامی لوگ کل حادثہ کے وقت سے ابھی تک ریکوری آپریشن میں اپنی بساط کے مطابق مصروف ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:جنت نظیر وادی نیلم میں کشتی رانی کے مقابلے، سیاحوں نے شاردہ کا رخ کرلیا
ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر نیلم نے متاثرہ فیملی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عوام علاقہ سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دریا کے پاس جانے سے روکیں ۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد پر جنگلی خنزیروں کا بڑا حملہ ، فصلیں تباہ، زمینداروں کا جینا دوبھر