واشنگٹن:امریکا نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت دے کر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ بھارت پر 25 اور بنگلادیش پر 20فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔
اس طرح جنوب ایشیا کے 3 بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پتہ آنے والے دنوں میں پاکستان بھارت کو تیل فروخت کرے،امریکی صدر ٹرمپ
وائٹ ہاؤس کے مطابق جنوبی افریقا پر 30 اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، ترکیے پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی اسرائیل پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پالیسیوں پر اختلافات کے سبب امریکا نے کینیڈا پر ٹیرف 25 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا ہے۔
سینئرامریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے متعلق چین کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا جبکہ بھارت کیساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہوسکتے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ نئے ٹیرف کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پایا تھا۔ اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔