حویلی ،لیپروسی سینٹر کے زیراہتمام فری سکن کیمپ ، سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ ،مفت ادویات تقسیم

حویلی،کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر فاروق احمدنور، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فاروق اعوان کی خصوصی ہدایت پر سماجی تنظیم میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر کراچی کے اشتراک سے ڈی ایچ کیو حویلی کہوٹہ میں فری سکن کیمپ قائم۔

فری سکن کیمپ کی نگرانی ایم ایس ڈی ایچ او حویلی، پرونشل ٹی بی لیپروسی فیلڈ آفیسر فاروق احمد کھوکھر ڈی جی ایچ آفس مظفرآباد نے کی۔

فری کیمپ کے دوران سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔

عوام علاقہ کا اس موقع پر کہنا تھا کیمپ کے انعقاد سے غریب عوام کو بہت فاہدہ ہوا کو ادویات خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے عوام کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کیمپ کا انعقاد وقتاً فوقتاً ہونا چاہیے تاکہ غریب لوگوں میں سہولت میسر آسکے

چینی بحران،حکومت کا بڑا ایکشن، ملزمالکان کے نام ای سی ایل میں شامل

Scroll to Top