پریانکا گاندھی

پریانکا گاندھی کا امریکی صدر کے بیان پر مودی حکومت کی خاموشی پر شدید ردعمل

(کشمیر ڈیجیٹل )کانگریس کی جنرل سیکر ٹری پریانکا گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر بھارتی حکومت کی خاموشی اور مبہم ردعمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پریانکا گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر اس حساس معاملے پر واضح موقف اختیار کرنے میں ناکام رہے ہیں ، جس سے عوام میں شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:دم ہے تو بولیں ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے، راہول گاندھی نے مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ کا بیان درست نہیں ہے تو حکومت کو چاہیے کہ دوٹوک الفاظ میں اسے جھوٹ قرار دے ۔

پریانکا گاندھی نے سوال اٹھایا، مودی اور جے شنکر کی باتیں گول مول ہیں۔ وہ صاف صاف کیوں نہیں کہہ رہے کہ امریکی صدر جھوٹ بول رہے ہیں؟ ۔

پریانکا گاندھی کے مطابق بھارتی عوام اس معاملے کی سچائی جاننا چاہتے ہیں لیکن حکومت ان کے سوالوں کے جواب دینے کے بجائے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی میں بولنے کی صلاحیت نہیں ہے اور یہی سب سے بڑی حقیقت ہے ۔ اگر مودی جی بولیں گے تو ٹرمپ کھل کر بولیں گے اور سچائی بیان کر دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا بھارت پر25فیصد ٹیرف،اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

اسی لیے مودی خاموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی خاموشی ملک کے وقار کے لیے نقصان دہ ہے اور یہ رویہ عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے ۔

کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ نہایت حساس ہے اور حکومت کو چاہیے کہ غیر مبہم اور واضح مؤقف اپنا کر عوام کے خدشات دور کرے ۔

پریانکا گاندھی کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اپوزیشن جماعتیں امریکی صدر کے بیان پر حکومت کی پالیسی پر سوالات اٹھا رہی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی خاموشی بھارت کے عالمی تشخص پر منفی اثر ڈال سکتی ہے ۔

Scroll to Top