مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل نیوز) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی خدمات کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کا مشن کشمیری مسلمانوں کو ڈوگرہ راج کی غلامی سے آزاد کرانا اور ریاست جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:انوارالحق نےبھمبر میں زمینوں پر قبضے کئے، حساب دینا ہوگا،راجہ فاروق حیدر
انہوں نے کہا کہ یہ مشن آج بھی زندہ ہے اور کشمیری عوام آزادی اور پاکستان کے مکمل انضمام تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
غازی ملت کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ سردار ابراہیم خان نے 1915 سے 2003 تک اصولوں پر مبنی زندگی گزاری اور کبھی بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے ۔
یہ بھی پڑھیں:ریاست بھر میں ہڑتالیں ، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر،انوارالحق تاریخ کے کمزور ترین وزیراعظم نکلے
انہوں نے تحریک آزادی کشمیر میں عسکری اور سیاسی قیادت دونوں میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ چوہدری انوار الحق نے کہا کہ 19 جولائی 1947 کو جب سری نگر میں مسلمانوں کے اجتماع کی اجازت نہ تھی ۔
غازی ملت نے اپنی رہائش گاہ پر قرارداد الحاق پاکستان منظور کروائی، جس نے کشمیری قوم کے مستقبل کا تعین کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بینک اور آئی کنسلٹ کنسورشیم کے مابین معاہدہ ،بینک کو جدید خطوط پراستوار کرینگے،انوارالحق
انہوں نے مزید کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر کے عوام اسی قرارداد کی روشنی میں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں اور کشمیری کبھی بھی اپنے حق خودارادیت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔