مظفرآباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے حکومت آزادکشمیر کو خبردار کیا ہے کہ مہاجرین 1989ء کے جائز مطالبات فوری طور پر پورے کیے جائیں ۔
خواجہ فاروق نے وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کو یاد دلایا کہ اسمبلی کے فلور پر انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اگر تحریک آزادی کشمیر کے لیے ترقیاتی بجٹ بھی استعمال کرنا پڑا تو وہ تاخیر نہیں کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:5 اگست کو عمران خان کی رہائی کیلئے مضبوط لائحہ عمل دینگے،خواجہ فاروق احمد
انہوں نے کہا کہ مہاجرین 1989ء نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے بے مثال قربانیاں دیں، اپنے گھربار چھوڑے اور سینکڑوں جانوں کی قربانیاں پیش کیں، مگر آج ان کی حالت تشویشناک ہے جو کسی بھی لحاظ سے درست نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن فیڈریشن کی جماعت ہے، اپنی صفوں کے اندر صفائی کرے، وزیراعظم انوار الحق
انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں مہاجرین 1989ء کے مطالبات بھرپور انداز میں اٹھائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی روش بن چکی ہے کہ وہ تب تک عوامی مطالبات پورے نہیں کرتی جب تک احتجاج یا دھرنے نہ د ئیے جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں:رانا ثناء اللہ کا بیان آزادکشمیر میں مداخلت، بھرپور جواب دینگے، خواجہ فاروق احمد
اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ مہاجرین 1989ء کی دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے سے قبل ان کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں تاکہ حالات مزید خرا بی کی طرف نہ جائیں ۔