(کشمیر ڈیجیٹل)موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے! فیصل بینک نے ہونڈا سی جی 125 خریدنے والوں کے لیے آسان اقساط پر ایک شاندار آفر متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت صارفین صرف 9,739 روپے ماہانہ قسط ادا کر کے اپنی پسندیدہ بائیک حاصل کر سکتے ہیں۔
125 سی سی کا یہ طاقتور ماڈل، اپنی بہترین ایندھن بچت، کم اخراجات اور مضبوط ڈیزائن کی بدولت پاکستان بھر میں طلبہ، ملازمین اور ڈلیوری رائیڈرز کی اولین ترجیح بن چکا ہے۔ ہونڈا سی جی 125 کا کلاسک ڈیزائن، آرام دہ نشست اور مضبوط فریم شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر مقبول ہے۔
جولائی 2025 تک اس بائیک کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے مقرر ہے۔ فیصل بینک نے اس کی خریداری کو مزید آسان بنانے کے لیے زیرو فیصد منافع پر اقساط کی سہولت فراہم کی ہے، جس کے تحت کوئی اضافی چارجز نہیں لیے جائیں گے۔
- زیرو پرسنٹ منافع پر دستیاب اقساط:
3 ماہ: 79,500 روپے ماہانہ - 6 ماہ: 44,250 روپے ماہانہ
- طویل مدت کے لیے قسطوں کی سہولت (منافع کے ساتھ):
12 ماہ: 24,645 روپے ماہانہ - 24 ماہ: 14,708 روپے ماہانہ
- 36 ماہ: 11,395 روپے ماہانہ
- 48 ماہ: 9,739 روپے ماہانہ
یہ خصوصی اسکیم 31 جولائی 2025 تک محدود ہے، اور اس سے وہ تمام افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو کم آمدنی یا محدود بجٹ کے باوجود ہونڈا سی جی 125 خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن فیڈریشن کی جماعت ہے، اپنی صفوں کے اندر صفائی کرے، وزیراعظم انوار الحق
روزمرہ کے چھوٹے سفر ہوں یا لمبے روٹ، یہ بائیک اپنی قابلِ بھروسا کارکردگی، کم ایندھن خرچ اور آرام دہ سواری کی وجہ سے ایک زبردست انتخاب ہے — اور اب یہ پہلے سے کہیں زیادہ آسان شرائط پر دستیاب ہے۔