راولاکوٹ،کشمیر میراتھن ،ملکی وغیر ملکی ایتھلیٹس کی شرکت، شہباز مسیح فاتح قرار

راولاکوٹ کے خوبصورت اور سیاحتی مقام پردریک میں  جاری روایتی کھیلوں کے رنگارنگ ایونٹ کے تسلسل میں کشمیر میراتھن 2025کے عنوان سے شاندار انٹرنیشنل میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔

عالمی معیار کی دوڑ میں ناروے سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل ایتھلیٹس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے نامور انٹرنیشنل چمپیئنز نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ملکی وغیر ایتھلیٹس نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ایونٹ کی تعریف کرتے ہوئے انتظامات کو بہترین قرار دیا۔

ایتھلیٹس نے راولاکوٹ کی خوبصورتی کی بھی تعریف کی جبکہ میراتھن میں مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ، شہبازمسیح نے 41کلومیٹر کی میراتھن میں کامیابی سمیٹی۔

شہبازمسیح کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کئی ممالک میں میراتھن مقابلوں میں حصہ لیا لیکن یہاں مقابلہ مشکل ہونے کے باوجود انتہائی دلچسپ تھا ،انہوں نے علاقے کی خوبصورتی کی بھی تعریف کی۔

Scroll to Top