موسیٰ خان

مظفرآباد: بدنامِ زمانہ چور موسیٰ خان کی گرفتار ی پر پتھراؤ، 5اہلکار زخمی

مظفرآباد؛تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ چور موسیٰ خان کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور پتھراؤ سے 5اہلکار زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں چوری کی سیکڑوں وارداتیں کرنے والا موسیٰ خان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،ملزم چوری کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مانکپیاں میں چھاپے کے دوران ملزم اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے شدید پتھرائو کیا گیا جس سے ایک اہلکار کے دانت ٹوٹ گئے جبکہ 4اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں کم عمر بچیوں کی بابوں سے شادیاں، راولاکوٹ کاشہری گرفتار

ملزم نے گرفتاری کے وقت اپنے گلے کرخنجر چلانے کی کوشش بھی کی لیکن بچ گیا، پولیس نےا بتدائی طبی امداد کے بعد تھانے میں منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موسیٰ خان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ چوروں کے سرغنہ کی گرفتاری سے شہر میں چوری کی وارداتوں میں کمی آئے گی۔

Scroll to Top