بانڈی چکاں

جہلم ویلی : محکمانہ نااہلی ، بانڈی چکاں کی کروڑوں کی سڑک کی ناقص تعمیرات کا پول کھل گیا

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) ضلع جہلم ویلی حلقہ نمب کے خوبصورت ماڈل گاؤں بانڈی چکاں میں چند ماہ تقریباً ایک کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے نکالی جانے والی سڑک محکمانہ نااہلی اور مبینہ کرپشن کی نذر ہو چکی ہے ۔

ہٹیاں بالا کے قصبہ چناری سے سیاحتی مقامات چھم ڈوبہ اور پانڈو جانے والی سڑک کے کنارے واقع بانڈی چکاں گاؤں کو ماڈل ویلیج کا درجہ ملا ہوا ہے ۔ اس ماڈل ویلیج کے اوپر والے گاؤں کو مین روڈ سے ملانے کے لیے محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات نے سڑک منظور کی ۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ شاہرات کی نااہلی، یونین کونسل لانگلہ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کا حکومت کو الٹی میٹم

یہ سڑک جس قدر جلدی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہے اس پر گاؤں والے بھی حیران ہیں ۔ ناقص منصوبہ بندی اور ناقص میٹریل نے اس روڈ کو تماشہ بنا دیا ہے ۔

بانڈی چکاں کے رہائشیوں کو اس سڑک کا فائدہ ہونے کے بجائے نقصان ہوا ہے چونکہ اہلیان دیہہ کے بارے میں یہ تصور کیا جا رہا ہے کہ اس ناقص منصوبہ بندی اور ناقص میٹریل کے استعمال پر خاموش رہ کر انہوں نے مبینہ طور پر کرپشن کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی کی سڑکیں خطرناک، ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا!

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر بھر میں محکمہ شاہرات عامہ کی جانب سے حالیہ عرصہ میں بنائی جانے والی سڑکوں کے غیر معیاری ہونے کے الزامات آئے روز لگائے جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع بھمبر کی یونین کونسل کسگمہ میں شدید بارشوں سے سڑکیں بہہ گئیں ، زمینی رابطہ منقطع ، عوام کو مشکلات

Scroll to Top