کارروائیاں

پنجگراں پولیس کی بڑی کارروائیاں : اشتہاری و جرائم پیشہ افراد دھر لئے

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل نیوز) پنجگراں پولیس کی  اشتہاری و جرائم پیشہ افراد کے خلاف پے درپے کارروائیاں جاری ہیں ۔

ایس ایچ او یونس بٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری ضیاء حبیب ساکنہ منجہوترکو گرفتار کر کے حوالات بندکر دیا ۔ اسی طرح ایک اور کارروائی میں چوہدری شمس الدین ولد جمعدلی سکنہ پنجور گلی جو خواتین کو حراساں کر رہا تھا گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکاروں پر ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

مزید ایک کارروائی میں ایک ملزم خانی زمان ولد عبد الرحمان ساکنہ سری سچہ جسکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شائع ہوئی جس میں ملزم ایک خاتون کے ساتھ انتہائی نازیبا حرکات کرتا اور ساتھ میں فحش ویڈیو بنا کر دکھا رہا ہے کو جدید ترین تکنیکی طریقہ کار کے ذریعے ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس ملازمین کے احتجاج نے کام کردکھادیا، 3مطالبات منظوری کے نوٹیفکیشنزجاری

ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے اور اسی ملزم کے خلاف سوشل میڈیا پر آئس پینے کی خبر شائع ہوئی ہے اس بار ے میں بھی مکمل چھان بین جاری ہے،اس کے علاوہ تھانہ پنجگراں کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے غیر ریاستی اشخاص کو مختلف مقامات سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے پر ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ 5مقدمات درج کر کے چالان عدالت مجاز کر د دئیے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیرپولیس کا احتجاج رنگ لے آیا، راشن ، رسک الائونس بڑھانے کی منظوری دیدی

اہل علاقہ کے مطابق آفیسر موصوف کی تعیناتی میں علاقہ میں موجود جرائم پیشہ افراد ، منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور جرائم کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top