محسن نقوی کی شہید میجر ربنواز گیلانی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی بلوچستان میں فتنتہ الہندوستان سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے افسر میجر سید ربنواز گیلانی کے گھر پہنچے۔

وفاقی وزیر نے شہید میجر کے والد سید طارق گیلانی سمیت دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی، تعزیت کا اظہار کیا اور وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے افسر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہید کے والدین کے عزم اور حوصلے کو سراہا اور کہا کہ قوم اپنے شہدا پر فخر کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میجر ربنواز گیلانی کی قربانی پاکستان کی سلامتی اور امن کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمان میں مقیم پاکستانی 31 جولائی سے قبل ویزا تجدید کروا لیں، وزارت لیبر کا نوٹس

اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار، ڈی آئی جی یاسین قریشی، ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق اور ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری بھی موجود تھے۔

Scroll to Top