اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر برطانیہ کے کامیاب اور تاریخی دورے سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے ۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے پر آزاد کشمیر بھر اور مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان سے آئے ہو ئےسینکڑوں پارٹی کارکنان نے ان کا نہایت پُرجوش اور والہانہ استقبال کیا ۔
شاہ غلام قادر کے استقبال کیلئےبڑی تعداد میں لیگی عہدیداران اور جوشیلے کارکنان ایئرپورٹ پر موجود تھےایئرپورٹ پر موجود کارکنان نے ’’شاہ غلام قادر زندہ باد ‘‘، ’’نواز شریف زندہ باد ‘‘، اور ’’مسلم لیگ ن زندہ باد ‘‘شاہ غلام قادر اور وزیر اعظم کے نعرے لگا کر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم کانفرنس سے اتحاد کا عندیہ،2،تین الیکٹیبلز سے بھی بات چل رہی ہے،شاہ غلام قادر
انہوں نے اپنے رہنما کی برطانیہ میں مقیم کشمیری برادری کے ساتھ مثبت رابطوں اور دورے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ صدر مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے استقبال کے لئے آئے ہوئے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں کشمیری برادری نے بے پناہ محبت اور جذبہ دکھایا ۔
ان کا پیغام واضح ہے کہ وہ استحکام پاکستان اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے ، ان کا دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہنا تھاکہ انشاءاللہ آزادکشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں: شبیر شاہ ہمارا قیمتی اثاثہ،زندگی بچانے کیلئے ہر فورم پر آوازاٹھائیں گے ،شاہ غلام قادر
مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور پارٹی کے سربراہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی واحد پارٹی ہے جو کشمیر سمیت پورے پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے ۔