فارورڈ بلاک

ایل اے-18 عباس پور : ن لیگ فارورڈ بلاک کا یاسین گلشن کیخلاف متفقہ امیدوار لانے کا اعلان

منڈھول عباس پور ( کشمیر ڈیجیٹل نیوز،عمار کاظمی سے) حلقہ ایل اے 18 عباس پور میں  پاکستان مسلم لیگ (ن) فارورڈ بلاک کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران پارٹی ٹکٹ کے لیے تین امیدواروں کے نام پیش کیے گئے ۔

پریس کانفرنس میں ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ ظفر اقبال کیانی ، ڈسٹرکٹ کونسلر سردار فیصل شفیع  اور چوہدری صدیق قمر نے شرکت کی اور اعلان کیا کہ وہ چوہدری یاسین گلشن کے خلاف متفقہ طور پر امیدوار میدان میں لا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ بنانےو الوں میں شامل ہوں،مجھے ٹکٹ نہ ملا توشاہ غلام قادر، فاروق حیدر کو بھی نہیں ملے گا، یاسین گلشن

ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عباس پور میں عوامی مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ موجودہ قیادت مکمل طور پر عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، سڑکیں تباہ حال ، صحت اور تعلیم کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

ان حالات میں اب ضروری ہو چکا ہے کہ قیادت کوفوری طور پر بدلا جائے اور ٹکٹ ان کارکنوں کو دیا جائے جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزراسے ملاقاتیں،آزادکشمیر کے انتخابات میں ن لیگ کامیابی سمیٹے گی، مشتاق منہاس

فارورڈ بلاک کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں کارکنوں اور مقامی تنظیموں سے مشاورت کی جائے تاکہ ایک مضبوط اور عوامی نمائندہ سامنے آ سکے۔

پریس کانفرنس میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے متفقہ فیصلے کی حمایت کی اور قیادت سے مثبت اقدام اٹھانے کی اپیل کی ۔

یہ بھی پڑھیں: قبل از الیکشن کا ن لیگی مطالبہ مایوسی،فاروق حیدر سرکاری وسائل استعمال سے گریز کریں، ذیشان حیدر

Scroll to Top