شیر بنگلہ(کشمیر ڈیجیٹل)ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا ۔
شیر بنگلہ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 179 رنز کے ہدف میں 104 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
پاکستان کے سلمان مرزا نے تین جب کہ فہیم اشرف اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔اس سے پہلے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزاد فرحان اور صائم ایوب نے کیا، فرحان نے 63 رنز کی بہترین باری کھیلی جب کہ صائم 21 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
حسن نواز 33 جب کہ محمد نواز 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کے تسکین احمد نے تین نسوم احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بنگلادیش نے دو ایک سے اپنے نام کر لی۔
آج قومی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو موقع دیا گیا ہے جب کہ خوشدل شاہ کی جگہ طلعت حسین کھیل ر ہے ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد حارث، سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف،عباس آفریدی، احمد دانیال اور سلمان مرزا شامل ہیں۔
ماہ صفر کا چاند 26 جولائی کو نظر آنے کا امکان، سپارکو کی پیشگوئی