اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کی کمی کا سامنا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 58 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے تک گر گئی۔
گذشتہ روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے ہو گئی تھی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 171 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے ہو گئی تھی۔
گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 424 ڈالر ہو گئی تھی۔
بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب پوری طاقت سے دیا جائے گا،دفتر خارجہ